وزیر اعظم نے کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نے کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 9/ستمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ جائزے میں کیدار ناتھ میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے، تاکہ وہاں زیادہ تیرتھ یاتریوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی جاسکیں۔

وزیر اعظم نے تیرتھ یاتریوں کی سہولت کے موافق اور ماحولیات دوست سہولتوں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کیدار ناتھ کی مزید ترقی کے طور پر کیدار ناتھ اور اس کے قرب و جوار میں جاری کوششوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی اپیل کی۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in