وزیر اعظم اور سعودی عرب کے عزت مآب شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم اور سعودی عرب کے عزت مآب شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

نئی دہلی ،09ستمبر2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے فون پر گفتگو کی۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے تناظر میں عالمی چنوتیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے جی 20 گروپنگ کی جاری صدارت کے دوران سعودی عرب کے ذریعے فراہم کی جانے والی قیادت کی تعریف کی۔لیڈران نے اتفاق کیا کہ جی20 کی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات نے وبائی مرض سے نمٹنے میں باہمی اشتراک کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے جی 20 کے حالیہ ایجنڈے میں موجود ترجیحات پر بھی بات کی۔

دونوں لیڈران نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی حالت پر اپنی طمانیت کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وزیر اعظم نے کووڈ-19وباء کے دوران سعودی حکام کے ذریعے ہندوستانی سفارتکاروں کوفراہم کی گئی امداد کے لئے عزت مآب شاہ سلمان کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی عرب کے شاہی خاندان کے دیگر ممبران اور مملکت کے تمام شہریوں کی صحت و تندرستی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in