امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی،28؍ جولائی : امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ بلنکن نے صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کی طرف سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو دن میں ای اے ایم اور این ایس اے کے ساتھ ہوئی مثبت بات چیت کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی دفاع، بحری سکیورٹی ، تجارت اور سرمایہ کاری ، آب وہوا میں تبدیلی اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بھارت - امریکہ اسٹریٹجک رشتوں کو اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کو اپنی طرف سے مبارک باد دی۔ ساتھ ہی کواڈ ، کووڈ - 19 اور آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق اقدامات کے لئے صدر بائیڈن کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ بلنکن نے بھارت اور امریکہ کے درمیان وسیع تر دو طرفہ اور کثیر فریقی امور پر تال میل بڑھانے اور اس تال میل کو ٹھوس اور قابل عمل تعاون میں تبدیل کرنے کے لئے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کے عزم کی تعریف کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے سماج جمہوریت ، آزادی اور رواداری کی اقدار کے لئے ایک گہری عہد بستگی کو مشترک کرتے ہیں، وہیں امریکہ میں بھارتی برادری نے دو طرفہ رشتوں کو بڑھانے میں اچھا خاصا تعاون کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ - 19 کی وجہ سے پیدا ہوئے چیلنجز ، عالمی اقتصادی اصلا حات اور آب وہوا میں تبدیلی کے سلسلے میں آنے والے برسوں میں بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کی وسیع تر عالمی اہمیت ہوگی۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in