این ایم ڈی سی نے اب تک کی بہترین کیو3 پیداوار درج کی

این ایم ڈی سی نے اب تک کی بہترین کیو3 پیداوار درج کی

نیشنل مائنر این ایم ڈی سی نے مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 10.66 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ اپنی اب تک کی سب سے بہترین کیو3 پیداوار درج کی۔ این ایم ڈی سی نے 14.02.2023 کو منعقدہ اپنی بورڈ میٹنگ میں اس مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے لئے 11816 کروڑ روپے کے کاروبار کی اطلاع دی۔ نو ماہ کے لیے کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع (پی بی ٹی ) 4351 کروڑ روپے ہے اور 9 ماہ کے لئے ٹیکس کے بعد منافع(پی اے ٹی) 3252 کروڑ روپے ہے۔

این ایم ڈی سی نے مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 10.66 ملین ٹن (ایم این ٹی)) کی پیداوار کی اور 9.58 ملین ٹن (ایم این ٹی ) کچا لوہا فروخت کیا۔ پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے مجموعی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار بالترتیب 26.69 ملین ٹن اور 25.81 ملین ٹن رہے۔

این ایم ڈی سی نے 3.75 روپئے فی شیئر کے عبوری منافع کا اعلان کیا۔

اس کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہا کہ لوہا اور اسٹیل کی صنعت ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سال کے مرکزی بجٹ میں کیپیکس بڑھانے پر زور دیا گیاہے جس سے اسٹیل کی گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔ خام لوہے کی پھلتی پھولتی پیداوار اور بڑھتے ہوئے سرمائے کے ساتھ کمپنی میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، این ایم ڈی سی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں این ایم ڈی سی ٹیم کو اس کی بہترین کیو 3 پروڈکشن کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in