راشٹرپتی بھون کے ساتھ ساتھ راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس یکم اگست 2021 سے عوام کے لئے دوبارہ کھولا جائے گا

راشٹرپتی بھون کے ساتھ ساتھ راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس یکم اگست 2021 سے عوام کے لئے دوبارہ کھولا جائے گا

نئی دہلی، 23 جولائی 2021: راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس، جنہیں کووِڈ۔19 کی وجہ سے عوام کے دورے کے لئے، 14 اپریل 2021 کو بند کر دیا گیا تھا، اب ایک مرتبہ پھر یکم اگست 2021 سے عوام کے لئے کھولے جائیں گے۔

راشٹرپتی بھون کا دورہ، سنیچر اور اتوار کے روز (گزیٹڈ تعطیل کو چھوڑ کر) پہلے سے بک کیے گئے تین ٹائم سلاٹس یعنی 1030-1130بجے، 1230-1330 بجے اور 1430-1530 دستیاب ہوگا اور ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 25 وزیٹرس شامل ہو سکتے ہیں۔

راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس گزیٹڈ تعطیل کو چھوڑکر ہفتے میں چھ دن (منگل سے لے کر اتوار تک)کھلارہے گا ۔ اس کے لیے پہلے سے بکنگ کے چار ٹائم سلاٹ دستیاب ہوں گے یعنی 0930 – 1100 بجے، 1130 – 1300 بجے ، 1330 – 1500 اور 1530 – 1700 بجے ، اور ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 50وزیٹرس شامل ہو سکتے ہیں۔

وزیٹر حضرات https://presidentofindia.nic.in یا https://rashtrapatisachivalaya.gov.in/ یا https://rbmuseum.gov.in/ پر جاکر آن لائن طریقے سے اپنا سلاٹ بک کرا سکتے ہیں۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in