وزیر اعظم 13 جولائی کو ٹوکیو اولمپکس کے لیے جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے

وزیر اعظم 13 جولائی کو ٹوکیو اولمپکس کے لیے جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے

نئی دہلی۔ 11 جولائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جولائی کو شام 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سےکی جانے والی یہ بات چیت کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت سے پہلے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ٹوکیو – 2020 میں ہندوستانی دستے کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے من کی بات میں کچھ کھلاڑیوں کے متاثر کن سفر پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا ۔ علاوہ ازیں قوم کو آگے آنے اور دل کی گہرائیوں سے ان کا ساتھ دینے پر زور دیا تھا ۔

اس پروگرام میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیرجناب انوراگ ٹھاکر؛ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیرمملکت جناب نیسیت پرمانک اور وزیر قانون جناب کیرن رجیجو شرکت کریں گے۔

ہندوستانی دستے کے بارے میں

ہندوستان سے 18 کھیلوں میں کل 126 ایتھلیٹ ٹوکیو جارہے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے جسے ہندوستان کسی بھی اولمپکس میں بھیج رہا ہے۔ 18 کھیلوں میں 69 مجموعی ایونٹ ہوں گے جن میں ہندوستان حصہ لے گا ۔ یہ بھی ملک کے لئے اب تک کا سب سے زیادہ ایونٹ ہے۔

شراکت کے لحاظ سے کئی قابل ذکر فرسٹ ہیں۔ اپنی تاریخ میں پہلی بار ، ہندوستان کی ایک فینسر (بھوانی دیوی) نے اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ نیترا کمان اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون سیلر ہیں۔ ساجن پرکاش اور سری ہری نٹراج ہندوستان سے پہلے تیراک ہیں جنہوں نے تیراکی میں ’اے‘ اہلیت کا معیار حاصل کرکے اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in