ڈ ی لمیٹیشن کمیشن کے لئے نئے دفتر کا افتتاح

ڈ ی لمیٹیشن کمیشن کے لئے نئے دفتر کا افتتاح

الیکشن کمیشن کے سینئر افسران این بی سی سی کے سی ایم ڈی اور آئی ٹی ڈی سی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نئی دہلی، 24 اگست 2020، ڈی لمیٹیشن کمیشن کے لئے نئے دفتر کا افتتاح آج ڈی لمیٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن جسٹس محترمہ رنجنا ڈیسائی نے کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ ، الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا، الیکشن کمشنر اور ڈی لمیٹیشن کمیشن کے رکن جناب سشیل چندرا بھی موجود تھے۔ یہ نیا دفتر یہ دفتر ہوٹل اشوک کی تیسری منزل پر واقع ہے۔ اس دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولتوں کے ساتھ ایک کانفرنس ہال سمیت ضروری جگہ موجودہ ہے۔

ڈی لمیٹیشن کمیشن پہلے مارچ 2020 سے کام شروع کرچکا ہے۔ اب تک اس کی چار رسمی میٹنگیں ہوئی ہیں۔ تمام ایسو سی ایٹ ممبروں کو متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کےلئے پہلے ہی نامزد کیا جاچکا ہے۔ کمیشن نے ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں انتظامی اضلاع کی فریزنگ کے لئے 15 جون 2020 کی تاریخ مقرر کی۔اس سلسلے میں اعداد و شمار جمع کرنے کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ اس نئے دفتر کے کھلنے سے امید کی جاتی ہے کہ ڈی لمیٹیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ایسو سی ایٹ ممبروں کے ذریعہ رسمی طور پر فیصلے کرنے کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in