ہندوستان  میں جاری ٹیکہ کاری مہم نے  پورے ملک میں 7.5 کروڑ خوراک دے کر تاریخ رقم کی ہے

ہندوستان میں جاری ٹیکہ کاری مہم نے پورے ملک میں 7.5 کروڑ خوراک دے کر تاریخ رقم کی ہے

1 min read

آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق (1199125 سیشنز کے ذریعے) ملک بھر میں75979651 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔

ان میں8982674 صحت کارکنان کو (پہلی خوراک)، 5319641ایچ سی ڈبلیوز کو (دوسری خوراک) ،جبکہ9686477صف اوّل کے اہلکاروں کو (پہلی خوراک) اور 4097510ایف ایل ڈبلیوزکو (دوسری خوراک) حاصل کرچکے ہیں، جبکہ 45 سال سے زیادہ عمر والے 7070019 مستفدین کو (پہلی خوراک) اور823030 مستفدین کو (دوسری خوراک)دی جاچکی ہے۔

مجموعی طور پر 6.5 کروڑ سے زیادہ (65739470) لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے ، جبکہ دوسری خوراک لینے

والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ(10240181) کو عبور کرچکی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میں اڈیشہ، آسام، پڈوچیری، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی، ناگالینڈ، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ،سکم، لکش دیپ،میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

Related Stories

No stories found.
logo
The News Agency
www.thenewsagency.in